اروناچل پردیش میں زلزلہ کا جھٹکہ

   

Ferty9 Clinic

ایٹانگر ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش میں چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں اوسط شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ تاہم رات 1:45 بجے ہوئے اس زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات سے اس زلزلہ کی شدت 5.9 ریکارڈ کی تاہم امریکی محکمہ ارضیات نے 6.1 شدت درج کی گئی۔ زلزلہ کا مبدا ریاستی دارالحکومت ایٹانگر کے جنوب مغرب میں 180 کیلو میٹر اور آلونگ تاؤن کے جنوب مشرق میں 40 کیلو میٹر کے فاصلہ پر تھا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ایس وی کے سنگھ نے جو خود بھی اس زلزلے کے سبب حالت نیند سے بیدار ہوئے تھے، کہا کہ انہوں نے فوری طور پر تمام ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹس پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے متحرک کیا تھا لیکن کہیں سے بھی کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ البتہ عوام میں خوف و سنسنی کی لہر دوڑ گئی تھی۔