اروناچل پردیش کے تین اضلاع مزید 6ماہ کیلئے گڑبڑزدہ مقرر:مرکزی وزارت داخلہ

   

نئی دہلی ۔ 2اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ارونا چل پردیش کے تین اضلاع کو آئندہ 6ماہ کیلئے گڑبڑ زدہ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے نظم و ضبط کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اسے چار پولیس اسٹیشنوں کے علاقہ میں توسیع دی گئی ہے ۔ اگر تین اضلاع میں صورتحال معمول پر نہ آئے تو اندیشہ ہے کہ پوری ریاست میں قانون دوبارہ نافذ کردیا جائے گا ۔ مرکزی حکومت نے مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون 1958 ( 1958ء کے 28) کا مبینہ طور پر استحصال کیا ہے اور ریاست کے چار اضلاع کو گڑبڑ مدہ قرار دیتے ہوئے خصوصی قانون کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ اروناچل پردیش ریاست آسام سے متصل ہے جسے یکم اپریل کو گڑبڑ زدہ قرار دیا گیا تھا ۔ نظم و قانون کی صورتحال کا مزید جائزہ لینے کے بعد اروناچل پردیش کے مزید چار اضلاع کو گڑبڑ زدہ قرار دیا گیا ہے جو چار پولیس اسٹیشنوں کے دائرے کار میں شامل ہیں ۔