اروندکجریوال کی عام آدمی پارٹی میں 24 گھنٹے کے اندر 11 لاکھ افراد شامل

,

   

نئی دہلی ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں اسمبلی انتخابات کے بعد عام آدمی پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی میں سارے ملک کے عوام کو اروند کجریوال کا گرویدہ بنادیا ہے ۔ 70 اسمبلی حلقوں کیلئے منعقدہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 62 سیٹیں حاصل کیں جبکہ بی جے پی کو صرف 8 نشستیں ملی ہیں ۔اس شاندار کامیابی کے 24 گھنٹے کے اندر ہی ملک بھر سے 11 لاکھ افراد نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اروند کجریوال تیسری میعاد کیلئے چیف منسٹر مقرر ہوں گے ۔ انہوں نے اپنی حلف برداری تقریب کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا ہے ۔ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اروند کجریوال کو مبارکباد دی تھی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔