کوٹائم: نامور ماہر تعلیم، استانی، خواتین کے حقوق کی کارکن اور بکر پرائز کی فاتح اروندھتی رائے کی والدہ میری رائے کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کی تھیں۔ میری رائے کوٹائم کے نزدیک مشہور پالی کودم اسکول کی بانی بھی تھیں۔ میری رائے کی قانونی جنگ نے شامی عیسائی خواتین کو آبائی جائیداد میں مساوی حقوق دلائے تھے۔ اس وقت تک ان کی شامی عیسائی برادری ٹراوانکور جانشینی ایکٹ 1916 اور کوچین جانشینی ایکٹ 1921 کی دفعات پر عمل کرتی تھی۔ ہندوستان میں اس کمیونٹی نے 1925 کے ہندوستانی جانشینی ایکٹ کی پیروی کی۔قابل ذکر ہے کہ میری رائے کو ٹراوانکور جانشینی 1916 کے مطابق آبائی جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔