نئی دہلی، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ڈینگو اور چکنگنیا کے خلاف ایک ہفتہ پہلے شروع کئے گئے ‘10 ہفتہ، 10 بجے ، 10منٹ’ مہم کے تحت آج اپنے گھر میں پانی کے جمع ہونے کے ذرائع کی صفائی کرکے ڈینگو سے نجات کے لئے اس مشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔مسٹر کجریوال نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے گھر میں پانی کے جمع ہونے والے مقامات کو دیکھا اور وہاں رکا ہوا پانی صاف کیا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر بھی پوسٹ کیں اور دہلی کے عوام سے اسی طرح سے اپنے گھروں میں پانی کے جمع ہونے والے مقامات کو صاف کرنے کی اپیل کی۔