اروند کیجریوال نے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر دیا بڑا بیان، “ایسا لگتا ہے کہ وہ گجرات میں بہت تکلیف میں ہیں

   

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا، “پہلے ستیندر جین کو گرفتار کیا گیا، لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ منیش کے گھر چھاپے کا کچھ نہیں ملا، اب امانت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اب کئی اور ایم ایل اے کو گرفتار کریں گے۔ وہ گجرات میں بہت تکلیف میں نظر آتے ہیں اروند کیجریوال نے بھی ٹویٹ کرکے یہی کہا۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو کل دہلی پولیس کی اے سی بی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھردواج نے آج ایک پریس کانفرنس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے ایک خاص طریقے سے بی جے پی اپنی ایجنسیوں کا استعمال کرکے جھوٹ کی عمارت کھڑی کر رہی ہے۔