اروند کیجریوال کو ایک اور جھٹکا، عام آدمی پارٹی کو 164 کروڑ کی وصولی کا نوٹس، 10 دن کی ہے مہلت

   

نئی دہلی: دہلی  میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومت کی ایک اور مشکل بڑھتی نظر آرہی ہے۔ اروند کیجریوال کو اپنی ہی حکومت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی حکومت کے ڈی آئی پی یعنی ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلسٹی سکریٹری نے اروند کیجریوال (آپ حکومت) کو تقریباً 164 کروڑ روپے کی وصولی کا نوٹس جاری کیا ہے، جسے 10 دنوں کے اندر جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔ دراصل، عام آدمی پارٹی کو سرکاری اشتہارات کی آڑ میں اپنے سیاسی اشتہارات شائع کرنے کے الزام میں کل 163.62 کروڑ روپے کی وصولی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔