نئی دہلی24مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے اتوار کو کہا کہ دو سال پرانی مبینہ ’یدی یورپا ڈائری‘ کو دوبارہ سامنے لانا مضحکہ خیز ہے ۔جیٹلی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر غیر مجاز دستاویزات کی بنیاد پر الزام لگانا وقار کے منافی ہے ۔ یہ دو سالہ دستاویز ہے جو منظر پر آ چکے ہیں اور ان کو دوبارہ پیش کرنا مضحکہ خیز ہے۔ ارون جیٹلی نے کہا ’’اس یدی یورپا ڈائری کو دیکھئے یہ ہندوستان کے وقار کیلئے موزوں نہیں ہے کہ کچھ میڈیا تنظیم اس مواد کو پھر استعمال کر رہے ہیں۔