ارون شوری کے خلاف کریمنل کیس

,

   

٭ سی بی آئی عدالت نے سابق مرکزی وزیر ارون شوری اور دیگر چار کے خلاف فوجداری مقدمہ درج رجسٹر کرنے کا حکم دیا ہے۔ 2002ء میں راجستھان میں سرکاری طور پر چلائے جانے والے ایک ہوٹل کو فروخت کرنے کیلئے مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کی رپورٹ کو قبول نہیں کیا ہے اور کہا کہ اس میں ثبوت کی کمی ہے۔ راجستھان کے لکشمی ولاز پیالیس ہوٹل کو مبینہ طور پر 244 کروڑ روپئے کے خسارے میں فروخت کیا گیا تھا۔