ممبئی ۔ 3 ستمبر (ایجنسیز) انڈرورلڈ ڈان سے سیاسی لیڈر بننے والا سابق ایم ایل اے ارون گاؤلی کی ایک قتل کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے ایک ہفتہ بعد آج ناگپور سنٹرل جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ گاؤلی 2 مارچ 2007ء کو شیوسینا کارپوریٹر کملاکر جمسندیکر کے قتل پر عمرقید کی سزا بھگت رہا ہے۔ 70 سالہ گاؤلی جو کبھی موٹے سیاہ موچھ رکھا کرتا تھا ، اب اس کا چہرہ سفید داڑھی سے بھرا ہے۔ گاؤلی نے اکھل بھارتیہ سینا بنائی اور ممبئی کی چنچ پوکلی سیٹھ سے 2004ء میں ایم ایل اے منتقل ہوا تھا۔ اسے بائیکلا کے علاقہ داگڑی سے گینگسٹر کی سرگرمیوں نے سرخیوں میں لایا تھا۔ بعد میں وہ سیاسی لیڈر بن گیا۔