نئی دہلی : مرکزی وزارت بھاری صنعتوں کے سابق سکریٹری ارون گوئل کو آج الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔ ارون گوئل نے اپنے ریٹائرمنٹ سے 6 ہفتہ پہلے ہی رضاکارانہ طور پر سبکدوشی اختیار کی تھی ۔ وزارت قانون انصاف کے پریس نوٹ کے مطابق ارون گوئل آئی اے ایس ریٹائرڈ ( 1985 بیاچ ) کو صدر جمہوریہ نے ان کے جائزہ حاصل کرنے کی تاریخ سے الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے ۔۔