نئی دہلی: ترنمول کانگریس نے سابق راجیہ سبھا رکن ارپیتا گھوش کو مغربی بنگال ترنمول کانگریس کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے ۔ مغربی بنگال ترنمول کانگریس کے صدر سبرت بخشی کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک خط میں گھوش کو ان کی تقرری کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ گزشتہ چہارشنبہ کو گھوش نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ساتھ ہی یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہیں تنظیمی ذمہ داری دی جائے گی۔
