ارکان اسمبلی فون ٹیاپنگ مسئلہ ہائی کورٹ میں 4 نومبر کو سماعت

   

حیدرآباد۔یکم نومبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کی خریدی معاملہ میں فون ٹیاپنگ پر ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ۔ شیوا پرساد ریڈی نامی شخص نے درخواست میں شکایت کی کہ تلنگانہ حکومت عوام اور ارکان اسمبلی کے فون ٹیاپ کررہی ہے۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا۔ انڈین ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت سیکشن 5(2) کی خلاف ورزی کرکے تلنگانہ حکومت ٹیلی فون ٹیاپنگ میں مصروف ہے۔ درخواست گذار نے کہا کہ فون ٹیاپنگ سے گذشتہ دنوں معین آباد فارم ہاوز میں ارکان اسمبلی خریدی کا معاملہ منظر عام پر آیا۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ وہ تفصیلی جانچ کی ہدایت دے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات سے متعلق بی جے پی کی درخواست کے ساتھ 4 نومبر کو سماعت کا فیصلہ کیا۔ر