ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ کے مقدمات کی خصوصی عدالتوں میں یکسوئی

   

ہائی کورٹ کی نگرانی، حکومت کو نوٹس کی اجرائی سے انکار
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا۔ رضاکارانہ تنظیم فورم فار گڈ گورننس نے درخواست داخل کرتے ہوئے عدالت سے اپیل کی کہ عوامی نمائندوں کے مقدمات کی عاجلانہ تکمیل کیلئے حکومت کو ہدایت دی جائے ۔ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس مسئلہ پر پہلے ہی احکام جاری کئے ہیں۔ تلنگانہ ہائی کورٹ خصوصی عدالت میں عوامی نمائندوں سے متعلق مقدمات کی نگرانی کر رہا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے اس استدلال کو قبول نہیں کیا کہ پولیس عہدیدار اور ملازمین عدالت میں حاضر ہونے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ یہ مقدمات عوامی نمائندوں کے ہیں۔