ارکان اسمبلی کا انحراف غیر جمہوری ‘ ڈی سریدھر بابو

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 9 جنوری ( این ایس ایس ) سابق وزیر و کانگریس رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو نے آج کہا کہ کانگریس ارکان اسمبلی کا انحراف غیر جمہوری ہے ۔ انہوں نے سی ایل پی لیڈر ملو بٹی وکرامارکا کے مرن برت کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر حکمرانی پر توجہ کرنے کی بجائے انحراف کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام منحرف ارکان اسمبلی سے نفرت کرنے لگے ہیں اور اب عوام نے خود چیف منسٹر کو بھی منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے انحراف کے خلاف پارٹی کی جانب سے جلد ہی عدالت میں درخواست دائر کی جائیگی ۔