ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت معاملے میں نیا موڑ ، ٹی آر ایس نے آڈیو ریکارڈنگ جاری کی

,

   

پائلٹ روہت ریڈی و سوامی رامچندرا بھارتی عرف ستیش چندرا کے درمیان ہوئی بات سوشیل میڈیا میں وائرل
حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کی خریدی کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے۔ معین آباد فارم ہاوز میں ملاقات سے قبل ٹی آر ایس رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی و سوامی رامچندرا بھارتی عرف ستیش چندرا کے درمیان ٹیلیفون پر جو بات ہوئی ہے اس کی آڈیو کو ٹی آر ایس نے جاری کردیا ہے جو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوامی ٹی آر ایس رکن اسمبلی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی بی جے پی میں شمولیت کیلئے وہ راہ ہموار کریں گے ۔ بی جے پی میں پہلے دو مقامات پر فائز شخصیتوں سے وہ خود بات کرائیں گے ۔ ای ڈی اور سی بی آئی دھاؤں سے تحفظ رہیگا ۔ سب کچھ وہ دیکھ لیں گے روہت ریڈی نے کہا کہ میرے ساتھ اور دو ارکان اسمبلی بھی آئیں گے اس پر حیدرآباد میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ سوامی نے جواب میں کہا کہ حیدرآباد کی بجائے کسی اور ریاست میں بات کریں گے ۔ پائلٹ روہت ریڈی نے سوامی کو بتایا کہ ان کے ساتھ مزید ارکان اسمبلی کے نام وہ نمبر 2 کے ساتھ بات کرتے ہوئے خلاصہ کریں گے ۔ نند کمار نے یہ تجویز پیش کی ہے ۔ سوامی نے جواب میں کہا کہ بی جے پی آرگنائزنگ سکریٹری سنتوش جی اس کو قطعیت دیں گے ۔ نمبر 1 اور نمبر 2 بھی سنتوش کے گھر پہونچیں گے ۔ روہت ریڈی نے سوامی سے کہا کہ سارے معاملے کو خفیہ رکھا جائے ورنہ انکا کام تمام ہوجائے گا ۔ فی الوقت میرے ساتھ مزید دو ارکان اسمبلی ہیں ہم تینوں تیار ہیں ۔ مگر احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمارے چیف منسٹر کا آپ کو پتہ ہے ۔ وہ ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں ۔سوامی نے کہا کہ ہم سنتوش کے ساتھ نمبر 2 کے پاس جائیں گے۔ ایک دو ارکان اسمبلی پہلے آگئے تو بہتر رہے گا ۔ سوامی نے کہا کہ وہ 24 اکٹوبر تک بیڈ ریسٹ پر ہیں ۔ اس کے بعد آکر بات کرنے تیار ہیں ۔ سوامی نے کہا کہ 25 اکٹوبر کو سورج گہن ہے ۔ اس کے بعد ملاقات کرینگے ۔ 26 اکٹوبر کو ملاقات کریں گے وہ بھی حیدرآباد سے باہر ، روہت ریڈی نے کہا کہ ہمارے پاس فی الحال ضمنی انتخاب ہیں ۔ ہم پر نظر رکھی گئی ہے ۔ حیدرآباد ہی بہترین جگہ ہے ۔ سوامی نے کہا کہ ٹھیک ہے حیدرآباد کے کسی مقام پر ملاقات کریں گے ۔ روہت ریڈی نے کہا کہ سوامی آپ سیدھے و صاف بات کرلیں ۔ میں مزید چند ارکان اسمبلی سے بات چیت کروں گا ۔ سوامی جی نے کہا کہ میں راست طور پر بی ایل سنتوش سے بات کروں گا درمیان میں کوئی ثالث نہیں رہے گا ۔ رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے سوامی جی سے کہا کہ براہ کرم اسے خفیہ رکھیں ورنہ میرا کام ہوجائے گا ۔ سواجی نے کہا کہ کچھ بھی مسئلہ ہوتو ہم سنبھال لیں گے ۔ مرکز سے مکمل تعاون ملے گا۔ ن