حیدرآباد 9 جون ( این ایس ایس ) کانگریس رکن اسمبلی سیتا اکا نے کہا کہ سی ایل پی کے انضمام کیلئے ٹی آر ایس ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ایل پی کو ضم کرلینے ٹی آر ایس کا فیصلہ غلط ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ارکان اسمبلی کانگریس سے ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں وہ ٹی آر ایس میں بھی برقرار نہیں رہیں گے کیونکہ وہ اخلاقیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام نے چیف منسٹر کی دخترکو شکست دیتے ہوئے انہیں سبق سکھانے کی کوشش کی ہے ۔
