بنگلورو۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک میں کانگریس ۔ جے ڈی (ایس) حکومت کی تحریک اعتماد پر شکست کے بعد سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی بھی (ارکان اسمبلی کی) مویشیوں کی طرح خریدوفروخت نہیں دیکھی جس طرح اس مرتبہ بی جے پی کی قیادت نے کی ہے۔ دیوے گوڑا نے کہا کہ جے ڈی (ایس) کو اس مخلوط حکومت سے محرومی پر افسوس نہیں ہے۔ گوڑا نے کہا کہ بشمول سابق چیف منسٹر اور چیف منسٹر اور وزراء ہم کسی کو موردالزام ٹھہرانا نہیں چاہتے‘‘۔