ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات سے دستبرداری کو ہائی کورٹ میں چیلنج

   

حیدرآباد۔یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے عوامی نمائندوں پر عائد مقدمات سے دستبرداری کے خلاف دائر کردہ اپیل کی سماعت کی۔ وائی ایس آر کانگریس حکومت نے ارکان اسمبلی ایس ادئے بھانو، وی رجنی، جکم پوڈی راجہ، ایم وینکٹ پرتاپ اپا راؤ، ملادی وشنو اور رکن پارلیمنٹ متھن ریڈی کے علاوہ تروملا تروپتی دیواستھانم کے صدرنشین وائی وی سبا ریڈی کے خلاف موجود کریمنل کیسس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ہائی کورٹ نے سماعت کیلئے قبول کیا۔ سکریٹری وزارت داخلہ اور حکومت کے چیف سکریٹری سے اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ عوامی نمائندوں کے خلاف مقدمات تاحال واپس لئے گئے مقدمات کی تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے وجئے واڑہ کی خصوصی عدالت کو اس معاملہ کی سماعت کی ہدایت دی۔ ہائی کورٹ میں 24 ڈسمبر کو آئندہ سماعت ہوگی۔ر