ارکان تبلیغی جماعت کو قرنطینہ مراکز سے چھوڑنے کی عرضی

   

نئی دہلی۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے ان تقریباً 3,300 ارکان تبلیغی جماعت کو رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے کہ جنہیں لگ بھگ 40 یوم سے مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے اور کووڈ۔ 19 ٹسٹ میں منفی پائے جانے کے باوجود انہیں چھوڑا نہیں جارہا ہے۔ درخواست گزار و سوشیل ورکر صبیحہ قادری نے الزام عائد کیا کہ کئی لوگوں کو غیرقانونی طور پر کورنٹین سنٹرس میں بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بیان دیا کہ ایسے مراکز میں موجود کئی افراد نے حکام کو مکتوبات تحریر کئے ہیں مگر کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔