ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ میں 30 فیصد کی کمی کا بل منظور

   

نئی دہلی : لوک سبھا میں آج تمام ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 30 فیصد کی کٹوتی کا بل منظور کیا گیا۔ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ارکان پارلیمنٹ کو دی جانے والی تنخواہ ، الاؤنسیس اور پنشن میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایوان زرین کے ارکان کے اس بل کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ مرکزی کابینہ نے 2020-21 اور 2021-22 کے دوران ارکان پارلیمنٹ کے
MPLAD
فنڈ کو عارضی طور پر معطل کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔