ممبئی ۔9؍مارچ ( ایجنسیز) ہندوستانی گلوکار پالاش سین نے کہا ہے کہ اریجیت سنگھ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی طرح گانے کی کوشش کیا کرتے تھے۔ عاطف اسلم کے اثر نے ہندوستانی گلوکاروں کو متاثر کیا تھا۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں 60 سالہ گلوکار نے کہا کہ ارجیت سنگھ بھی ایک زمانے میں عاطف کے انداز میں گانے کی کوشش کرتے تھے، بعد میں انہوں نے اپنا الگ انداز اپنایا۔ پالاش سین نے کہا اسی طرح ایک زمانہ میں کمار سانو اور ابھجیت جیسے گلوکاروں پر محمد رفیع اور کشور کمار جیسے لیجنڈز کا اثر تھا۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم پاکستان سے ابھرنے والے سب سے کامیاب گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔بالی ووڈ میں وہ اس وقت مقبول ہوئے جب انہوں نے فلم عجب پریم کی غضب کہانی کے گانے تیرا ہونے لگا ہوں اور تو جانے نہ، فلم ریس کا پہلی نظر میں، فلم رمیا وستویا کا جینے لگا ہوں اور فلم ٹائیگر زندہ ہے کا دل دیاں گلاں گایا۔