ممبئی ۔ شاہ رخ خان کو آرین خان کی ضمانت کروانے کے لیے مکل روہتگی اور ستیش منشیندے جیسے نامور وکلاء کی فوج کھڑی کرنی پڑی، جس کے بعد ان کا بیٹا جیل سے باہر آنے میں کامیاب ہوا۔گزشتہ ہفتے جیل سے باہر آنے والے آرین خان پر سب کی نظریں ہیں، جس میں ان کے کروڑہا مداحوں کیعلاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔سب یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ آنے والے دنوں میں آرین اپنے ماتھے کا یہ دھبہ کیسے صاف کریں گے؟ اگر آرین خان کی تازہ مصروفیات کی بات کریں تو انہوں نے انسٹاگرام پر کچھ ایسا کردیاکہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ آرین خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ جو بھی دیکھ رہاہے وہ پریشان ہے۔دراصل آرین خان نے جیل سے باہر آتے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی پروفائل تصویر نکال دی ہے۔ آرین خان کی اس حرکت نے کروڑوں مداحوں کو حیران کردیا۔ ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ آرین خان کی جیل سے آنے کے بعد طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے آرین خان کا انسٹاگرام پروفائل دیکھ سکتے ہیں جہاں اب پروفائل تصویر نہیں ہے۔بالی ووڈ خبری کو موصول ہونے والی خصوصی معلومات کے مطابق گوری خان اپنے بیٹے آرین خان کیلئے خصوصی تھراپی سیشن کا اہتمام کررہی ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں آرین کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کا ذہن پر منفی اثر پڑا ہے۔