ار پی ایف جوانوں کی چھٹیاں منسوخ، ریلوے اسٹیشنوں پر سخت سیکورٹی کی ہدایت

   

ریلوے پولیس نے اجودھیا معاملہ پر عدالت عظمیٰ کے متوقع فیصلے کے پیش نظر تیاریوں کے تحت اپنے سبھی زون کےلیے ایک خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے، ار پی ایف کے تمام اہلکاروں کے چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، اور انہیں ٹرینوں کی حفاظت میں رہنے کی خصوصی تعیناتی کی جا رہی ہے۔

ایڈوائزری میں پلیٹ فارم، ریلوے اسٹیشن، یارڈ، پارکنگ، پل کے ساتھ ساتھ ورکشاپ میں سیکیورٹی جیسے معاملات کو شامل کیا گیا ہے، ایڈوائزری میں ان مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو کسی وجہ سے تشدد کی وجہ سے مشہور ہو سکتے ہیں، یا جنکو دھماکہ خیز مواد کو چھپانے کےلیے استعمال کیا جاتا ہو۔

اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اور اسکے دائرے میں انے والے مذہبی مقامات پر گہری نظر رکھی جائے، اس لئے کہ وہاں تشدد بھڑک جانے کے زیادہ امکانات ہیں۔ ساتھ ہی دہلی مہاراشٹر اور اترپردیش کے اسٹیشنوں سمیت 78 اہم اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں زیادہ تعداد میں مسافر اتے ہیں اور وہاں ار پی ایف جوانوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں سابقہ حکم نامہ کو منسوخ کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیشنوں میں وہاں ٹرین نہ ہونے پر 30% بجلی کا تحفظ کیا جائے، ایڈوائزری میں تمام چمبرز کو 100% بجلی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ 15 نومبر تک فیصلہ سنا سکتا ہے، اور 17 نومبر کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی مستعفی ہو رہے ہیں، جنہوں نے اس معاملے پر دلیلیں سننے والی بنچ کی صدارت کی تھی، وہی پر وی ایچ پی کارکنان نے فیصلہ سے قبل رام مندر کےلیے پتھروں کو تراشنے کا کام بند کردیا ہے، 1990ء کے بعد پہلی مرتبہ پتھروں کو تراشنے کا کام بند کردیا گیا ہے۔ وی ایچ پی کے ترجمان نے کہا کہ اس کام میں لگے تمام کارکنان کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔