ازبک صدر کی ترکیہ آمد، اہم معاہدوں پر دستخط

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ وسطی ایشیا کے قلب میں واقع ازبکستان کی علاقائی اور عالمی قدر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔صدر اردغان نے انقرہ میں موجود ازبک ہم منصب شوکت مرزائیف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اردغان نے کہا کہ انہوں نے تجارت، زراعت، نقل و حمل، توانائی، ثقافت، تعلیم اور دفاعی صنعت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا متعددمعاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔صدراردغان نے کہا کہ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں فروغ پیدا ہوگا وسطی ایشیا کے قلب میں واقع ازبکستان کی37 ملین نوجوان آبادی عالمی سطح پر اس کی قدر اور اس کے وقار میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ اردغان نے مہمان صدر مرزائیف سے متعلق کہا کہ ازبکستان کے تیسرے نشاۃ ثانیہ کے منصوبے سے انہوں نے اپنے ملک کے لیے ایک مختلف افق استوار کیا ہے،انہوں نے توانائی سے لے کر زراعت تک وسیع پیمانے پر شعبوں میں لاگو اقتصادی اصلاحات کے ذریعہ ازبکستان کو قابل رشک منازل تک پہنچایا، میں تہہ دل سے اپنے بھائی شوکت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت میں ازبکستان کو ایک نمایاں طاقت بنا دیا ہے۔