ازبیک وزیر خارجہ کا دورۂ ہند

   

تاشقند۔ 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوو 14اور 15جنوری کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ہفتے کو اطلاع دی ہے ،‘‘ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوو 14اور 15جنوری کو ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔مسٹر کامیلوو اپنے ہندوستانی دورے کے دوران وزیرخارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے ۔اس دوران ازبکستان کا وفد ‘رائے سینا ڈائلوگ’ میں بھی حصہ لے گا۔