ازدواجی تعلقات کے میڈیا میں آجانے پر نائیڈو کا اظہار تشویش

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے بیڈروم میں میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات کے عام ہونے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت کو ایسے معاملات میں سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ ہایوان میں وقفہ صفر کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے امر شنکر سانبلے نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیڈروم میں نصب اسمارٹ ٹیلی ویژن شوہر بیوی کے ازدواجی تعلقات کی ریکارڈنگ کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے آلات ہیں جو روز مرہ کی زندگی میں عام طور پر استعمال کئے جارہے ہیں اور یہ جاسوسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورت کے ایک جوڑے کے جسمانی تعلقات کا ویڈیوسوشل میڈیا پر ڈال دیا گیا۔اس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بیڈروم میں نصب اسمارٹ ٹیلی ویژن کو ہیک کرلیا گیا تھا اور بیڈروم کی سرگرمیوں کا ویڈیو بنالیا گیا ۔