اساتدہ کے تبادلوں میں شفافیت ملحوظ رکھیں

   

میدک میں نئے کلکٹر راجرشی شاہ کا عہدیداروں کے ساتھ اجلاس، مختلف امور کا جائزہ

میدک /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک راجرشی شاہ نے کہا کہ عہدیداروں کو چائے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پرجوش طریقہ سے آغاز کریں ۔ فلیگ شپ پروگرام کے نفاذ کیلئے پوری ترجیح کے ساتھ خدمات انجام دینا چاہئے ۔ وہ بحیثیت کلکٹر میدک جائزہ حاصل کرنے کے دوران تمام اعلی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی پریتما سنگھ کے ساتھ فلیگ شپ پروگرامس کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو نافذ کرتے ہوئے ضلعی سطح سے لے کر دیہات کی سطح تک اجتماعی کوشش کی جائے تاکہ مستحقین کو انصاف مل سکے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ہمارا گاؤں ہمارا اسکول کے تحت انجام دئے گئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کیلئے ٹھوس سعی کی جائے ۔ محکمہ تعلیمات میں اساتدہ کے جاری تبادلوں میں شفافیت کو ملحفوظ رکھیں۔ بلاوجہ مشکلات کھڑا نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تبادلوں کیلئے 1886 درخواستیں وصول کرلی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایس آئی پاس کے تحت صنعتوں کے قیام کی اجازت دی جارہی ہے ۔ پی ایم جی آر وائی کے تحت 30 یونٹس کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کو چھوٹے کاروبار کی انجام دہی کیلئے محکمہ کو 56 یونٹس کیلئے 2239 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ انہوں نے ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیرات میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیدار وینکٹ سیلش ، سائی بابا ، جئے راج ، سرینواس ، جئے راج چندونائیک ، کیشورام ، روی پرساد ، آشا کماری ، جی نائیک ، وجئے شیکھر گوڑ ، ڈاکٹر رجنی سائی رام ، شیام پرکاش ، اندرا ، شانتی کمار کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔