اساتذہ ، قوم کی ترقی و عروج کی بنیاد

   

Ferty9 Clinic

اوٹکور میں تہنیتی تقریب کا انعقاد ، محمد منظور احمد گنتہ کا خطاب
اوٹکور /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور مسلمہ سرکار تلنگانہ اردو میڈیم ، یوم اساتذہ تقاریب کے موقع پر صدر مدرس جناب محمد منظور احمد گنتہ کو زبردست تہنیت پیش کرتے ہوئے طلباء نے شال پوشی اور گلپوشی کی۔ اس طرح طلبہ نے اساتذہ کرام جناب محمد اسحق مدرس ، جناب خواجہ حسین مدرس ، جناب روشن علی مدرس ، جناب افضل مدرس کے علاوہ خواتین ٹیچرس میں محترمہ نجمہ بیگم ، محترمہ سلمی بیگم کو طلبہ نے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر احاطہ اسکول میں یوم اساتذہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلباء نے مخاطب ہوکر کہا کہ اساتذہ کی خدمت کرنے سے ہمیں تعلیم حاصل ہوتی ہے۔ صرف اساتذہ کو تحفہ و تحائف دینا کافی نہیں ہے ۔ اساتذہ کی محنت و قربانیوں اور ان کی خدمت اساتذہ کی دعائیں اور رہنمائی ہی طلبہ کی اصل کامیابی کا زینہ ہے۔ صدارتی خطاب میں جناب محمد منظور احمد گنتہ صدر مدرس نے طلبہ و اساتذہ سے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور عروج کی بنیاد ہے ۔ باصلاحیت اساتذہ اپنی محنت اخلاص اور خدمت کے ذریعہ نئی نسل کو سنوارتے ہیں اور ایک بہتر سماج کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ تعلیم کو حاصل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ کارروائی جماعت دہم کی طالبہ راحیلہ بیگم نے بحسن وخوبی انجام دی ۔ اجلاس کا آغاز طالبہ علم ماسٹر عبدالاحد کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ مسرت بیگم نے شکریہ ادا کیا ۔