اساتذہ تقرری گھوٹالہ: سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کے رول کی دوبارہ تحقیقات

   

کولکتہ: ای ڈی نے بھرتی معاملے میں سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی کے رول کی دوبارہ جانچ شروع کی ہے ۔ پارتھو چٹرجی کو ای ڈی نے بھرتی معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ دوسری طرف سی بی آئی اساتذہ تقرری گھوٹالہ کے تمام معاملات میں پارتھو چٹرجی کے کردار کی جانچ کررہی ہے ۔مرکزی تفتیشی ایجنسی کے مطابق پرائمری اساتذہ کی تقرری میں سابق وزیر کے کردار کی تحقیقات کے لیے ای ڈی کو فعال کر دیا گیا ہے ۔ اور ای ڈی نے اس معاملے میںپوچھ تاچھ کیلئے پارتھو چٹرجی کے قریبی کونسلر کو طلب کیا ہے ۔ای ڈی نے کلکتہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 101 کے کونسلر بپادتیہ داس گپتا کو طلب کیا ہے ۔ اس ہفتے انہیں ای ڈی کے کولکتہ دفتر، سی جی او کمپلیکس میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔پٹولی، نک تلہ اور ملحقہ علاقوں میں بپادتیہ سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کے قریبی اور بااعتمادساتھی کے طور پر بھی جانے جاتے تھے ۔ ای ڈی کو لگتا ہے کہ بپادتیہ پارتھو چٹرجی کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے۔