اساتذہ تنظیموں کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر

   

خدمات اپ گریڈ کرنے کے فیصلے کی ستائش
حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز ) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اساتذہ کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں نے ملاقات کرکے ان کی خدمات کو اپ گریڈ کرنے کے فیصلہ اور اساتذہ کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کئے جانے پر اظہار تشکر کیا۔ حکومت نے گذشتہ 15 سال سے حل طلب مسئلہ کی یکسوئی کرکے اساتذہ کی ترقیات کے معاملہ میں پیشرفت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا اور اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ حکومت کے اقدامات پر اساتذہ کی تنظیموں کے ذمہ داروں نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کرکے گلدستہ پیش کیا کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت اساتذہ کے دیگر دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے اقدامات کرے گی اور سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتہ کی بقایہ اقساط کی اجرائی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر نے ملاقات کرنے والی تنظیموں کے ذمہ داروں کو تیقن دیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ان کے بقایا جات کی اجرائی کے علاوہ دیگر مسائل کے حل کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے اور انہیں درکار سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے جائزہ لیا جائے گا۔3