اساتذہ طلبہ کی تعلیم پر توجہ دیں : ضلع کلکٹر

   

سنگا ریڈی ۔14 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے اساتذہ سے کہا کہ وہ طلبہ کی تعلیم پر توجہ دیں اور انہیں انگریزی میں بات چیت کرنا سکھایا جائے ۔ سنگاریڈی ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں اساتذہ کے لیے سرویس ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کرانتی نے کہا سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء پر بہتر توجہ دی جائے طلباء کے نئے ایڈمیشن کرواتے ہوئے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جائے ۔ انگریزی تربیتی پروگرام میں باقاعدگی سے تمام کلاسس لے کر تمام بچوں کو انگریزی پڑھنا، لکھنا اور بولنا سکھایا جائے ۔ اسی طرح انہوں نے سوشل سائنسز کے تربیتی پروگرام کا دورہ کیا اور اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام کی منصوبہ بندی اور کورس کی تفصیلات دریافت کیں ۔ اساتذہ کو تربیتی پروگرام میں وقت کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا ۔ اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ضلع ایجوکیشن آفیسر وینکٹیشورلو نے ضلع پریشد ہائی اسکول، پوتی ریڈیپلی میں پرائمری اسکولوں میں بنیادی، زبان اور ریاضی کی قابلیت کی ترقی کے لیے ضلعی سطح کے ایم آر پی کا افتتاح کیا 126 ایس جی ٹی آر پی کو ضلع پریشد ہائی اسکول، پوتی ریڈی پلی میں تعینات کیا گیا۔ایس اے، 62 ایس جی ٹی اسپیشل ایجوکیشن ٹیچرس اور آئی آر پیز، سنگاریڈی میں ضلع پریشد ہائی اسکول گرلز کے 201 سماجی اور انگلش اسکول اسسٹنٹس، اور سینٹ آرنلڈ اسکول کے 126 ریاضی کے اسکول اسسٹنٹس نے شرکت کی اس موقع پر 28 ڈی آر پیز، اے ایم او بلیا، سی ایم او وینکٹیشم، کورس ڈائریکٹرز ودیا ساگر، بھاسکر، اور روجا رانی موجود تھے۔