اساتذہ کا عزت و احترام کرنے طلبہ کو نصیحت

   


بھینسہ میں قومی یوم سائینس کا انعقاد ، مختلف شخصیتوں کا خطاب
بھینسہ : بھینسہ میں کانگریس ضلعی اقلیتی جنرل سکریٹری ایم اے لطیف کی جانب سے قومی یوم سائینس کا اہتمام کرتے ہوئے بھینسہ کے مختلف مدارس جن میں اسلامیہ ،گلوبل ، کریسینٹ کے علاوہ دیگر مدارس کے صدرمدرسین کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مذکورہ مدارس کے طلبہ میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی گئی اور سری وی رامن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی سائینسی تحقیق کی ستائش کی گئی ۔ اس پروگرام میں صدرمدرسین میں عبدالکریم ،ایم اے سلیم ،محمد عرفان ،شیخ احد ساحل کے علاوہ سماجی کارکن محمد سلیم مدہولی ودیگر موجود تھے ۔ پروگرام کا آغاز طالبہ انم فاطمہ کی تلاوت قرآن اور نعت پاک سے ہوا جبکہ طالبہ شافیہ زرین نے قومی یوم سائینس پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مذکورہ صدرمدرسین نے مخاطب کرتے ہوئے عصر حاضر میں تعلیم کی اہمیت اور جدید وترقی یافتہ دور میں سائینس کی اہمیت سے واقف کروایا ۔ آخر میں کانگریس ضلعی اقلیتی جنرل سکریٹری ایم اے لطیف نے مخاطب کرتے ہوئے نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور روشن مستقبل کیلیئے اولیائے طلباء کو فکر مند رہنے کی اپیل کی اور طلبہ کو اساتذہ کی عزت واحترام کرنے کی نصیحت کی اور کہاکہ طلبہ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کے ذریعہ سر سی وی رامن کی طرح کارنامے انجام دیتے ہوئے اپنا نام روشن کریں اور کہا کہ کانگریس ہر دور میں طلبہ کے ساتھ رہتے ہوئے ملک میں تعلیم کو فروغ دینے کا دعوٰی کیا۔