شاداں انجینئیرنگ کالج میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام ، شاہ عالم رسول خان و دیگر کا خطاب
حیدرآباد /2 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) شاداں کالج آف انجینئیرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے زیر اہتمام Internal Quality Assurance Cell (IQAC) کے تحت دو روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام 28 اور 29 نومبر کو جناب محمد شاہ عالم رسول خان ( چیرمین ) محمد عتیق الرحمن ( پرنسپال ) اور پروفیسر ایس اے منعیم ( ڈائرکٹر ) کی نگرانی میں منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے انہیں یہ بتانا تھا کہ بہتر نتائج پر مبنی تعلیم طلباء کو کیسے فراہم کریں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عتیق نے کہا کہ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر بہتر تدریسی صلاحتیں پیدا کریں ۔ وہ رسمی طور پر نصاب کو مکمل کرنے کے بجائے طلباء کو بہتر نتائج پر مبنی تعلیم فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کا مظاہرہ بہتر سے بہتر ہوگا تو زیادہ سے زیادہ ملٹی نیشنل کمپنیز ہمارے طلباء کو روزگار فراہم کریں گی اور والدین بھی اپنے بچوں اور کالج کے مظاہرے سے مطمئین ہوں گے ۔ پروفیسر ایس اے منعیم نے اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ طلباء کے اندر قائدانہ صلاحیتیں پیدا کریں اور ان کے رابطے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں ۔ پروگرام کنوینر ڈاکٹر شیخ سائدولو اور ڈاکٹر روی کمار نے بہتر نتائج کو حاصل کرنے کیلئے مختلف تجاویز اور مختلف طریقے کار مختلف مثالوں کے ذریعہ پیش کئے ۔ اس پروگرام میں تمام ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ نے شرکت کی ۔ جن میں قابل ذکر ڈاکٹر سرینواس ، ڈاکٹر سباراؤ ، ڈاکٹر الیاس ، ڈاکٹر سریدھر ، ڈاکٹر سراج ، پروفیسر واجد محسن ، پروفیسر ایم اے مبین اور ڈاکٹر نصیب خان ہیں ۔