حیدرآباد22جولائی(یواین آئی) اساتذہ کی ناکافی تعداد پر طلبہ نے اسکول کی عمارت کو مقفل کرکے اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کے مطالبہ کی حمایت میں احتجاج کیا۔یہ احتجاج کھمم کے کاسومنچی منڈل پالیرو سرکاری اسکول میںکیاگیا۔ان احتجاجی طلبہ نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں اپنے والدین کی موجودگی میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسکول میں 60طلبہ کیلئے صرف چاراساتذہ ہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اساتذہ کااس اسکول میں تقررکرنے کامطالبہ کیا۔اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔