ہمکنڈہ میں موظف محمد عثمان ڈپٹی انسپکٹر اسکو ل کی تہنیتی تقریب ۔مختلف اشخاص کا خطاب
ورنگل ۔ہوٹل گرانڈ کاکتیہ صوبیداری ہنمکنڈہ میں موظف ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس جناب محمد عثمان کی 1978بیاچ کے اردو میڈیم طلباء کی جانب سے تہنیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔پروگرام کاآغاز محمد یسین شریف کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ علیم دانش نے حمد باری تعالی پیش کیا ۔محمد مصطفی احمد نے پروگرام کی کاروائی چلائی ۔پروگرام کنوینر خواجہ سعید الحسن ،محمد یٰسین ،محمد مجاہد احسن ،ڈاکٹر خواجہ معز الدین ،محمد محمود خان ، مرزا حسین احمد بیگ اور دیگر طلباء نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ استاد کا مرتبہ بہت بڑا ہوتا ہے ان کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے ۔انہوںنے کہاکہ اساتذہ کی کوششوں سے ہی ایک مہذب معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔انہوںنے کہاکہ استادوں کی تعلیم اور ان ہی دعائوں کا نتیجہ ہے آج ہم مختلف عہدوں پر فائز ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آج 43سال بعد تمام دوستوں کی ملاقات ہوئی ہے ۔اس موقع پر سب نے اپنا اپنا تعارف پیش کیا ۔اور سابق استادوں اور اسکول کے زمانہ کے یادگار لمحات کو یاد کیا گیا ۔