اساتذہ کی گرفتاریاں غیر جمہوری : چاڈا وینکٹ ریڈی

   

حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے جی او 317 کیخلاف احتجاج کرنے والے اساتذہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ جی او 317 کے ذریعہ اساتذہ کے ساتھ جو ناانصافی کی گئی ہے اس پر حکومت کی توجہ مبذول کرانے کیلئے اساتذہ نے اندرا پارک پر ایک روزہ دھرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تمام اہم اپوزیشن جماعتوں نے تائید کا اعلان کیا لیکن دھرنے کے آغاز سے قبل ہی پولیس نے اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بے حسی کے رویہ کو دیکھتے ہوئے پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا گیا لیکن ٹی آر ایس حکومت غیر جمہوری طریقوں سے احتجاج کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شوہر اور بیوی کے ایک ہی مقام پر پوسٹنگ کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجہ میں ہزاروں اساتذہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری جی او سے دستبرداری اختیار کرنی چاہیئے۔ر