اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ادخال درخواست

   

پداپلی8/فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ضلع مہتمم تعلیمات ، پداپلی ڈی۔مادھوی نے آج اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں کہا کہ پداپلی ضلع میں زیر خدمت تمام منڈل ایجوکیش افسران ، گورنمنٹ ،ضلع پریشد صدر مدرسین اور اساتذہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ، ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن، تلنگانہ، حیدرآباد کی جانب سے بتاریخ 12-02-2023 تا 14-02-2023 تک تبادلوں کیلئے درخواستوں کے ادخال کاشیڈول جاری کیا گیا ہے۔ اس شیڈول میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صدر مدرسین / اساتذہ جو G.o.Ms.No. 317 GA (SPF-1) department کے تحت دیگر اضلاع سے پداپلی ضلع کو تبادلہ کئے گئے ہیں اپنے سابقہ مدرسے اور موجودہ اسکول کی سروس کے ساتھ یکم فروری 2023 تک کی سینیاریٹی لسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواست داخل کرنے کے اہل ہیں.
اقلیتی اقامتی اسکولوں کا تعلیمی جائزہ
کاغذنگر /8 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر کے دونوں میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولوں میں اور مینارٹی دونوں کالجوں میں منگل کے روز شام کے اوقات ٹمریز سیکریٹری شفیع اللہ خان کی ہدایت کے مطابق میناریٹیز ریسیڈنشیل اسکول میں اکیڈیمک ایڈیٹنگ کرنے کے لئے ٹمریز اسٹیٹ ریسورس پرسن ٹیم نے اپنے ہمراہ مقامی آر ایل سی سریدھر اور محمد رفیق کے ساتھ مل کر دورہ کرتے ہوئے دونوں ریسیڈنشیل اسکولوں میں دی جانے والی اکیڈمک تعلیم سے متعلق خصوصی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر مینارٹی ریسیڈنشیل اسکولوں کے دونوں پرینسپالوں میر شجاعت علی ہاشمی، پرنسپل عبدالجبار کے ساتھ مل کر دونوں ریسیڈنشیل اسکولوں میں بچوں کو مقامی ٹیچرس کی جانب سے دی جانے والی تعلیم سے متعلق تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی ۔