اساتذہ کے عدم تقررات ، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی

   

Ferty9 Clinic

امرآباد کے ہائی اسکول میں اردو میڈیم طلبہ و اولیائے طلبہ کا احتجاج

اچم پیٹ:۔اچم پیٹ حلقہ اسمبلی کے منڈل امرآباد کے ہا ئی اسکول میں اردو میڈیم اساتذہ کے تقرر کے دیرینہ مسئلہ سے متعلق اولیاء طلبائو نے احتجاج کیا۔اس موقع پر مسجد کمیٹی صدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عہدیداران گزشتہ دس سالوں سے اردو میڈیم اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا مستقبل تشویشناک ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدرس کو تقرر کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ دیگر مضامین پڑھانے کے لیے اساتذہ کی کمی افسوس کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیپوٹیشن پر صرف ایک مدرس ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے جو کہ تعلیم کے حق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ضلع کلکٹر اور ایجوکیشن آفیسر سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی تقرری پر خصوصی توجہ دی جائے۔اس احتجاج میں جناب اسماعیل، جناب نسیم، جناب مجید، طلباء اور والدین نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اردو میڈیم طلباء کے اساتذہ کی تقرر کے لیے بچوں کے تعلیمی حقوق کو پامال ہونے سے بچانے کیلئے اسکول کے طلباء نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک خط لکھ کر ان سے کہا کہ وہ پرائمری اردو میڈیم اسکول کیلئے کم از کم اس تعلیمی سال میں اساتذہ کی بھرتی کیلئے اقدامات کریں۔ہمارے والدین بچوں کے حقوق کے تحفظ کے فورم کے اراکین کے ساتھ گھرگھرجاکر جائزہ لیا۔ حکومت نے 47 لڑکوں اور 43 لڑکیوں کو اردو کے علاؤہ دیگر کسی بھی اسباق کیلئے ٹیچر کا تقرر نہیں کیا ہے۔حکومت کی جانب سے رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کے مطابق اساتذہ کی تقرری نہ کرنے کی وجہ سے طلباء کو معیاری تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے جو کہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔