پی آر ٹی یو اجلاس میں ایم ایل سی رگھوتم ریڈی کا تیقن
نظام آباد ریاست تلنگانہ میں ٹیچرس کے دیرینہ حل طلب مسائل جس میں ٹیچرس کو منڈل ایجوکیشنل آفیسر ، پیانل گریڈ ہیڈ ماسٹرس لکچررس ، اسکول اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر ترقی ، ٹیچرس کے بین ضلعی تبادلے شامل ہیں ۔ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا تیقن ٹیچرس ایم ایل سی رگھوتم ریڈی نے شہر نظام آباد کے ایس آر کالج میں منعقدہ پی آر ٹی یو کی ضلعی عاملہ کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے دیا ۔ اجلاس کی صدارت ای شنکر ضلعی صدر پی آر ٹی یو نے کی ۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری بی کملاکر راؤ نے کہا کہ ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم پی آر ٹی یو ہے ۔ انہوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ
DSE2003
کے منتخب تمام ٹیچرس کو پرانہ وظیفہ کی بحالی کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر جالیندر ضلعی سکریٹری پی آر ٹی یو نے بھی خطاب کیا ۔ مسٹر اسرار احمد صدر اربن پی آر ٹی یو شہر نظام آباد نے بتایا کہ اس اہم اجلاس میں پی آر ٹی یو ضلع نظام آباد کے منڈل صدور اور سکریٹرییز نے بھی شرکت کی ۔ اسرار احمد نے امید ظاہر کی کہ حیدرآباد میں بلدیہ الیکشن کے بعد ہی ٹیچرس کے بین ضلعی تبادلہ کے علاوہ دیگر مسائل حل ہوں گے ۔