اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

   

اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد کی تعلیمی عہدیداروں کو یادداشت
محبوب نگر۔ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ کے وفد نے ریاستی صدر خواجہ قطب الدین کی قیادت میں سی اینڈ ڈی ایس سی حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ کے مسائل پر یادداشت پیش کی اور اس کی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔ وفد میں ریاستی و ضلعی قائدین شریک تھے۔ یادداشت میں مطالبہ کیا گیا کہ اردو میڈیم طلباء کیلئے ڈیجیٹل کلاس رومس اور اردو اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرامس کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا۔ اضلاع میں اردو میڈیم درسی کتب کی باقاعدہ سربراہی و دیگر مسائل شامل ہیں۔ زید کہا گیا کہ کمشنر اینڈ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن، سرواسکھشا ابھیان، ریاستی کونسل تعلیمی ریسرچ ٹریننگ اور ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹریٹ میں اردو آفیسر تقررات کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈائرکٹر اور محمد منور اے ڈی نے بھی یادداشت وصول کرکے مثبت اقدامات کا تیقن دیا۔ اس موقع پر محمد شکیل احمد ریاستی جنرل سکریٹری، محمد ناظر خازن، محمد غلام دستگیر صدر رنگاریڈی، انصاری بن احمد جنرل سکریٹری محبوب نگر، محمد انور علی صدر حیدرآباد، محمد نعیم صدیقی خازن محبوب نگر، محمد خواجہ پشاہ صدر مڑچل، محمد خالد جنرل سکریٹری رنگاریڈی، محمد محی الدین ماجد، محمد ایوب، محمد عامر، خواجہ نصیر الدین، محمد شفیع، محمد نجم الدین و دیگر موجود تھے۔