نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے سابق صدر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہمارے حقیقی قوم کے معمار اور اخلاقی اقدار کے علمبردار ہیں غورطلب ہے کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کھڑگے نے کہا، ”آج ہم یوم اساتذہ مناتے ہیں اور عظیم فلسفی، ماہر تعلیم اور مصنف سرو پلی رادھا کرشنن کو یاد کرتے ہیں۔ اساتذہ ہی قوم کے حقیقی معمار ہیں۔ وہ نہ صرف ہمارے رہنما ہیں بلکہ اچھی اقدار کے علمبردار اور اخلاقی ضمیر کے محافظ بھی ہیں۔ یوم اساتذہ پر، ہم ملک بھر کے تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ وہی ہمارے مستقبل کی تقدیر کا تعین کریں گے۔