٭ ایک ہاتھی نے جسے سابق سربراہ القاعدہ اسامہ بن لادن کے نام پر ’لادن‘ کی عرفیت دی گئی، اُس نے آسام کے ضلع گول پاڑہ میں ایک گاؤں میں 36 گھنٹوں میں 5 افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار ڈرونس کا استعمال کرتے ہوئے جنگل کا سروے کررہے ہیں تاکہ ’لادن‘ کا پتہ چلایا جاسکے۔ آسام کے وزیر جنگلات پریمل سوکلابیدیا نے کہا کہ جنگلاتی زندگی کے ماہرین کے بشمول آٹھ رکنی کمیٹی طے کرے گی کہ اس ہاتھی کا کیا کیا جائے؟