٭ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے اسامہ بن لادن کو ’’شہید ‘‘کہا۔ عمران خاں نے کہا کہ امریکیوں نے ایبٹ آباد میں آکر اسامہ کو ہلاک، شہید کیا۔ اس کے بعد کیا ہوا؟ ساری دنیا نے امریکہ کو برا بھلا کہا۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہمارے حلیف ہمارے ملک میں داخل ہوئے اور ہم کو اطلاع دیئے بغیر کسی کو ہلاک کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر اپوزیشن نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر ہنگامہ کھڑا ہوا۔