اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکہ کی مدد کرنے والے کتے کا حصول

   

٭ کولکتہ پولیس کی جانب سے بیلجین مالینوئیس کتے کو پولیس کی مدد کیلئے حاصل کیا جائے گا جس نے اسامہ بن لادن اور داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو تلاش کرنے میں امریکہ کی مدد کی تھی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ شہر میں دہشت گرد سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اس نسل کے کتے کو محکمہ پولیس میں شامل کیا جائے گا۔ ان کتوں کو ماہرین کی جانب سے تربیت دی جائے گی جس کیلئے ایک سال کا وقت درکار ہوگا۔