اسامہ بن لادن کی فوٹو لگانے والا بجلی افسر معطل

   

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے نواب گنج محکمہ بجلی کے احاطے میں القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کی فوٹو لگانے کے معاملے میں الیکٹریکل سب ڈویژن آفیسر روندر پرکاش گوتم کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔آفیشیل ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ ضلع کے نواب گنج محکمہ بجلی کے ویٹنگ روم کی دیوار پر القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کی فوٹو الیکٹریکل سب ڈویژن آفیسر روندر پرکاش گوتم کے ذریعہ لگائے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم سنجے کمار سنگھ نے متعلقہ افسر کے حرکات و سکنات کے جانچ کا حکم دیا تھا۔