اسامہ کو ہلاک کرتے ہی ہمارا مشن کامیاب ہوگیا تھا : بائیڈن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہیکہ امریکی فوج اگست کے اواخر تک افغانستان سے نکل جائے گی۔ اور ناٹو افواج کی واپسی کے باوجود افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہوجانا یقینی نہیں ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کے روز وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنا فوجی مشن 31 اگست تک ختم کردے گا۔ بائیڈن نے اس سے قبل 11ستمبر سے پہلے افغانستان سے اپنی پوری فوج واپس بلا لینے کا وعدہ کیا تھا۔بائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا،’’ہم افغانستان میں ملک کی تعمیر کرنے نہیں گئے تھے۔ اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا افغان رہنماوں کی ذمہ داری ہے۔ وہ ایک ساتھ مل کر فیصلہ کریں کہ انہیں اپنا ملک کیسے چلانا ہے۔”جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکی فوجیوں کی واپسی پر یہ کہیں گے کہ مشن کامیاب رہا؟‘تو بائیڈن کا جواب تھا، ’’مشن تبھی کامیاب ہوگیا تھا کہ جب ہم نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا۔ اور اب دنیا کے اس خطے سے دہشتگردی نہیں پھیل رہی۔ بائیڈن نے مزید کہا، ’’ایسے حالات پیدا نہیں ہوں گے کہ ہم دیکھیں افغانستان میں امریکی سفارتخانے کی چھت سے لوگوں کو (ہیلی کاپٹر کے ذریعے) بچایا جائے۔‘‘