اسانج ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار

   

لندن 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ایک عدالت نے جولین اسانج کو ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا اور امکان ہے کہ اُسے امریکہ کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔ اُس کو برطانیہ نے سیاسی پناہ دے رکھی تھی۔ جس سے وہ اب دستبردار ہوگیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہاکہ اس کی ابتدائی گرفتاری ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی بناء پر کی گئی تھی۔ لیکن امریکی عہدیداروں نے اُس کی تحویل پر زور دیا کیوں کہ برطانیہ اِس کی سیاسی پناہ سے دستبردار ہوگیا ہے۔ اِس لئے اُسے امریکہ کی تحویل میں دینے سے اتفاق کرلیا گیا ۔