لندن۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹروں اور ماہر نفسیات نے وکی لیکس کے زیر حراست بانی جولیان اسانج کو فوری طور پر بہتر سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 210 ڈاکٹروں اور ماہر نفسیات نے ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ اسانج کو نفسیاتی اذیت پہنچانے کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات مہیا کرنے میں بھی غفلت برتی جا رہی ہے۔