ماسکو،18نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ویکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکی حوالگی کے سلسلے پیر کو لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں سماعت ہوگی۔عدالت نے گزشتہ فیصلے کے مطابق اسانج کی صحت سے متعلق مسئلوں کی وجہ سے وہ بیلمارس جیل سے ویڈیو کال کے ذریعہ ہی سماعت میں حاضر ہوں گے ۔کچھ دن پہلے اسانج کے والد جان شپٹن نے کہا تھا کہ اسانج کی حالت کافی خراب ہے اور انہیں بہتر علاج کی ضرورت ہے ۔مسٹر شپٹن نے کہا،‘‘اسانج کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور جیل میں کافی دنوں سے رکھے جانے کی وجہ سے اس کی حالت بے حد خراب ہوتی جارہی ہے ۔ہمارا خیال ہے کہ اگر حالات میں تبدیلی کی جاتی ہے ی تو اس کی حالت میں بہتری ہوسکتی ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ اسانج کو برطانیہ کی جیل میں طبی سہولت مہیا کرائی جارہی ہے لیکن ان کے وکیلوں کا خیال ہے کہ طبی سہولت اسانج کی پسند کی ہونی چاہئے تاکہ بہتر علاج کیاجاسکے ۔لندن کے ڈکواڈور سفارت خانے سے نکالے جانے کے بعد اسانج کو 11اپریل 2012 میں لندن میں گرفتار کرلیاگیا تھا اور تب انہیں 50ہفتے کی سزا سنائی گئی تھی۔اس کے بعد سے معاملے کی مسلسل سماعت چل رہی ہے لیکن وہ امریکہ کو حوالگی کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اسانج پر سویڈن میں ایک خاتون کی عصمت دری کا الزام عائد کیاگیا تھا۔امریکہ نے اسانج کی حوالگی کے لئے برطانیہ سے اپیل بھی کی ہے اور انہیں امریکہ کو سونپنے کی بات بھی کہی جارہی ہے ۔
